اے ایس آئیز کوکئی سال گزرنے کے باوجود محکمانہ ترقی نہ مل سکی

اے ایس آئیز کوکئی سال گزرنے کے باوجود محکمانہ ترقی نہ مل سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے پی سی ایس اے ایس آئیز کوکئی سال گزرنے کے باوجود محکمانہ ترقی نہ مل سکی، مذکورہ اے ایس آئی سال 2011میں ڈائریکٹ ریکورٹمنٹ پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور سے بھرتی ہوئے تھے، رولز کے مطابق تین سال بعد سب انسپکٹر عہدہ پر ترقی دینا لازمی تھی لیکن کئی سال گذرنے کے باوجود ان کو محکمانہ ترقی نہ مل سکی ہے۔
ترقی نہ ملنے پر بیج 2011کے پی سی ایس اے ایس آئیز میں شدید بددلی پھیل گئی ہے مذکورہ اے ایس آئیز کا کہنا تھا کہ وہ اپنا پروبیشنر کورسز مکمل کرنے کے بعد کنفرم بھی ہوچکے ہیں اور اپنے اپنے اضلاع میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ان اے ایس آئیز کو تین سال بعد کنفرم کرکے بمطابق پولیس رولز1934کے باب نمبر 13فقرہ نمبر10سب انسپکٹر ترقی کر نا تھی جوکہ تاحال ترقی سے محروم ہیں، مذکورہ بیج 2011اے ایس آئیز نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سے درخواست کی ہے کہ اس اہم معاملے پر فوری نوٹس لیں اور ان کو محکمانہ ترقی دی جائے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی مزید بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

مزید :

علاقائی -