ٹریفک جرمانے میں اضافہ انسانی زندگی کی قدرواہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے کیا: روڈ سیفٹی حکام

  ٹریفک جرمانے میں اضافہ انسانی زندگی کی قدرواہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے کیا: ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سے روڈ سیفٹی آفیسر کی تفصیلی ملاقات، سیکٹر کمانڈر (ایم-تھری) ایس ایس پی محمد ایاز سلیم کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی آفیسر کی پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں محکمانہ موقف کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جرمانہ رقم کی شرح میں اضافہ انسانی زندگی کی قدر و اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز اکے چیئرمین سلطان محمود، صدر علیم بٹ، نائب صدر ملک عرفان سلطان، جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق اور صدر آل پاکستان ٹرک ڈرائیورز یونین جاوید بٹ میٹنگ میں موجود تھے۔مہمانوں کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زندگی جیسی عظیم نعمت کو محفوظ تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

،اس لئے گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کیلئے ایس ایس پی محمد ایاز سلیم نے باضابطہ دعوت دی ہے۔ یکم جنوری 2020ء نئی شرح سے جرمانوں کے اطلاق سے محفوظ ترین موٹرویز کا قیام عمل میں آ جائے گا۔

اسلئے تمام افسران ہمہ وقت خدمات کیلئے پوری تن دہی سے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...