سیر یز کھیلنے آؤ یاجرما نہ دو: پی سی بی کا بنگلہ دیش کو پیغام

سیر یز کھیلنے آؤ یاجرما نہ دو: پی سی بی کا بنگلہ دیش کو پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خبردار کیا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم کے نہ آنے پر پی سی بی کو ہونیوالے مالی نقصان کیلئے پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے آنے سے انکار کیا تو بورڈ مالی نقصان کے ازالے کیلئے آئی سی سی کے تنازعات حل کرنیوالی کمیٹی کے پاس جائیگا اسلئے بنگلا دیشی بورڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،انہوں نے کہا کہ اگر بنگلا دیش چاہتا ہے تو پاکستان متبادل پلان دینے کیلئے تیار ہے جسکے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں اور بعد میں کسی وقت ٹیسٹ کی جگہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پاکستان آجائیں۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے دونوں ملکوں کیلئے ٹیسٹ بہت اہم ہیں، پاکستان کو جولائی سے قبل کوئی اور ٹیسٹ نہیں ملے گا اسلئے ہم یہ 2 ٹیسٹ میچز ہر صورت میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح طور پر بنگلا دیش بورڈ کو لکھا ہے کہ پاکستان کی ہوم سیریز بیرون ملک ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خط میں سی ای او پی سی بی نے براہ راست دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے سے گریز کرتے ہوئے اس جانب اشارہ دیا ہے کہ 2 ٹیسٹ کی تیاری مکمل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی وجہ سے سیریز نہ ہونے سے مالی نقصان ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو میڈیا رائٹس سے 5 ملین ڈالرز کی آمدنی متوقع ہے جبکہ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کی مجموعی آمدنی 7.5 ملین ڈالرز ہے۔ خیال رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال کے باوجود کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان جانے پر رضامند نہیں ہیں۔