عالمی الپاگوت مارشل آرٹس چمپئن شپ، قومی کھلاڑیوں نے فتح کشمیر یوں کے نام کردی

عالمی الپاگوت مارشل آرٹس چمپئن شپ، قومی کھلاڑیوں نے فتح کشمیر یوں کے نام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) آذربائیجان کے شہر باکو میں دوسری عالمی الپاگوت مارشل آرٹس چمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے گولڈمیڈلسٹ جلال الدین ترین اور محمود احمدخلجی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اس عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔9کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم میں ڈاکٹرفرحان خان یوسف زئی (بلوچستان)، محمدقاسم (بلوچستان)، محمدطارق (بلوچستان)، محمداسلم (بلوچستان)، عبدالرحمان (سندھ) جبکہ دو خواتین سونیلا مغل(پنجاب)، اروا آفریدی (خیبرپختونخواہ) شامل تھیں۔ دوسری عالمی الپاگوت مارشل آرٹس چمپئن شپ میں 24ممالک کے 600سے زائدمرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ قومی ٹیم نے عالمی چمپئن شپ میں 5گولڈ،3سلوراور ایک براؤنز میڈل جیت کرملک کا نام روشن کیا۔دوسری عالمی الپاگوت مارشل آرٹس چمپئن شپ کے گولڈمیڈلسٹ جلال الدین ترین اور محمود احمدخلجی نے کہاکہ یہ فتح ظلم و بربریت کے خلاف اپنے حق کیلئے جدوجہد میں مصروف کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں۔اس چمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں نے تمام اخراجات خود اٹھائے۔ ہم پرامیدتھے کے وطن واپسی پروفاقی اور صوبائی سطح پرہماری پذیرائی ہوگی مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر حکومتی عدم سرپرستی کے باعث پاکستان بین الاقوامی اسپورٹس میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان،صدرمملکت، وفاقی وزیراسپورٹس،چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ ا،گورنرزاور صوبائی وزراء اسپورٹس سے اپیل کی کہ ملک میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر میرٹ پرمبنی اسپورٹس پالیسی بنائے جائے اور اچھے کھلاڑیوں کی بھرپور معاونت کی جائے تاکہ وہ دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔