سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی جانب سے مسیحی ملازمین کو سیاحتی بس پر سیرکروائی گئی

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی جانب سے مسیحی ملازمین کو سیاحتی بس پر سیرکروائی گئی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری یوتھ افیئرز،سپورٹس،آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب(یاساٹ) احسان بھٹہ کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے مسیحی ملازمین کی فیملیز کوجمعہ کے روز سیاحتی بس پر لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی،احسان بھٹہ نے محکمہ یوتھ افیئرز،سپورٹس،آرکیالوجی و ٹورازم کے مسیحی ملازمین کی فیملیز کو پنجاب سٹیڈیم سے رخصت کیا،اس موقع پرسیکرٹری یوتھ افیئرز،سپورٹس،آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے تمام فیملیز کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ مسیحی بھائیوں کی کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہیں،مسیحی ملازمین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، مسیحی ملازمین محنت سے فرائض ادا کررہے ہیں۔

،ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے،اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،مسیحی ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھاجاتا ہے۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز،سپورٹس،آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ کی ہدایت پر مسیحی ملازمین کی فیملیز کو سیاحتی بس میں ریفرشمنٹ دی گئی، مسیحی ملازمین کی فیملیز نے سیکرٹری یاساٹ احسان بھٹہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر لاہور سیاحتی بس اعجاز بٹ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن تسنیم علی خان بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی