3ٹیموں کی اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے دوسرے مرحلے میں رسائی

  3ٹیموں کی اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے دوسرے مرحلے میں رسائی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)گڑھی شاہو جم خانہ،جنرل اختر عبد الرحمن اور لکی سٹار کلب نے اپنے اپنے میچ جیت کر اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی،راوی جم خانہ،البلال کلب اور امیپریل کلب کو پہلے ہی مرحلے میں شکست کا سامناکرنا پڑا۔ٹاؤن شپ گرین گراؤنڈ پرگڑھی شاہو جم خانہ نے راوی جم خانہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔راوی جم خانہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 30ویں اوور میں 171رنزبناکر آؤٹ ہو گئی۔محمد علی 64،عمران محمود 40رنز بناکر نمایاں رہے۔گڑھی شاہو جم خانہ کے ریحان سعید،رانا حسنین اور معاذ خان نے دودو کھلاڑیو ں کوآؤٹ کیا۔جواب میں گڑھی شاہوجم خانہ نے 25ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 172رنزبناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔حافظ عثمان ندیم55،نعمان قاسم 50اور معاذ خان 41رنزبناکر نمایاں رہے۔گڑھی شاہو جم خانہ کے حافظ عثمان ندیم کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔البلا ل گراؤنڈ پر جنرل اختر عبدالرحمن کلب نے مضبوط حریف البلال کلب کو 15رنز سے شکست دے دی۔جنرل اختر عبدالرحمن کلب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 197رنزبنائے۔طالب عاصم 31،اسفند مہران 29اور محمد وسیم 29رنزبناکر نمایاں رہے۔البلال کلب کے راؤ خیام نے تین جبکہ الماس کھوکھر اور ساجد حسین نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں البلال کلب کی ٹیم 30ویں اوور میں 182رنزبناکر آؤٹ ہو گئی۔

راؤ خیام 71،الماس کھوکھر 31اور عامر مغل 31رنزبناکر نمایاں رہے۔جنرل اختر عبدالرحمن کے اسفند مہران اور محمداحسن نے تین تین جبکہ آصف رضا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنرل اختر عبدالرحمان کلب کے محمد احسن کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔پنڈی جم خانہ گراونڈ پر لکی سٹار کلب نے امپیریل کلب کو 10رنز سے شکست دے دی۔لکی سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 231رنزبنائے۔شہریار وسیم 85اور مراد علی خان 57رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے،دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت 159رنزبنائے جبکہ آخری 15اوورز 147رنزبنائے،امپیریل کلب کے ذیشان مغل نے دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جواب میں امپیریل کلب کی ٹیم مقررہ 35اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 221رنزبناسکی۔ذیشان مغل 53،محمد عتیق 41اور شاہد خان 37رنزبناکر نمایاں رہے۔لکی سٹار کلب کے محمد سبحان نے تین،فہیم فیصل،شہریار وسیم،فہد عثمان اور عبداللہ طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔لکی سٹار کلب کے شہریار وسیم کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...