دنیش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    دنیش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق لیگ سپنر دنیش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی۔قومی ٹیم کے39سالہ سابق لیگ سپنر دنیش کنیریا کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے میرے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی جو بات کی وہ درست ہے، دنیا کو سچائی بیان کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں، مذہبی پس منظر سے قطع نظر سپورٹ کرنے والے سابق کرکٹرز، میڈیا، کرکٹ منتظمین اور عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چند افراد کی مخالفت کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مثبت انداز میں زندگی میں آگے بڑھتا رہا۔دنیش کنیریا نے کہا کہ ان دنوں مشکلات کا شکار ہوں، پاکستان اور دنیا میں کئی افراد سے رابطہ کیا، پاکستان کے کئی کرکٹرز کے مسائل حل ہوگئے لیکن مجھے کسی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی، ایک کرکٹر کے طور پر ملک کے لیے اپنا 100فیصد دینے کی کوشش کی اور اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام لیجنڈری کرکٹرز،پاکستان اور دیگر ملکوں کے کرکٹ منتظمین سے درخواست ہے کہ مشکل صورتحال سے نکالنے میں میری مدد کریں لیکن میرے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...