لاہور‘ ڈسٹرکٹ فٹ بال لیگ کا فائنل آج ریلوے سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا

لاہور‘ ڈسٹرکٹ فٹ بال لیگ کا فائنل آج ریلوے سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لاہور کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال لیگ کا فائنل میں وہیب کلب اور سبزار کلب کے درمیان آج ریلوے سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ فائنل کے بعد چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی لاہور ہائی کورٹ رانا منصور علی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے بتایاکہ لیگ کے فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر گئے ہیں اور لیگ میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک تمام ٹیموں نے حصہ لیا اور لیگ کے 115 میچز کھیلے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی