25 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگا

    25 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام اسکلز ٹو شائن پروگرام کے تحت 25 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل 14 روزہ تربیتی کیمپ آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہوگا، تربیتی کیمپ 10 جنوری 2020 تک جاری رہے گا۔ملک بھر سے تعلق رکھنے والی کرکٹرز پر مشتمل تربیتی کیمپ بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2021 کی تیاریوں کے سلسلہ میں لگایا جارہا ہے۔اسکلز ٹو شائن انڈر 18 ویمنز ٹی ٹونٹی چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز کو تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ چمپئن شپ 15 سے 25 نومبر تک لاہور میں کھیلی گئی تھی جن کھلاڑیوں کو کلب کیا گیا ان میں آئمہ سلیم(اسلام آباد)، عریجہ حسیب(کراچی)، انوشہ ناصر(کراچی)، عائشہ نسیم (ایبٹ آباد)، بسمہ امجد (کراچی)، فجر نوید(اسلام آباد)،فاطمہ خان(لاہور)، فاطمہ زہرہ شاہ (اسلام آباد)، گل رخ (لاہور) اور دیگر شامل ہیں

،گل اسوہ (ملتان)، حمنہ بلال (اسلام آباد)، ہانیہ عامر (کراچی)، انشرہ اسد (کراچی)، خوش بخت وسیم (لاہور)، لائبہ فاطمہ (کراچی)، لاریب ملک (لاہور)، لاویزہ منیر (لاہور)، مومنہ ریاست خان(ایبٹ آباد)، نجیہ علوی (کراچی)، نازش رفیق (لاہور)، ردا اسلم (اسلام آباد)، صائمہ ملک (کوئٹہ)، شہوال ذوالفقار(لاہور)، یسرہ عامر (کراچی) اور زیب النساء (چارسدہ) شامل ہیں جبکہ کوچنگ اسٹاف میں شاہد انور (ہیڈ کوچ)، وسیم یوسفی (اسسٹنٹ کوچ)، جمال حسین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، صائمہ ملک (فزیو)، رابعہ صدیقی (جونیئر فزیو)، فضاء عابد (اکیڈمی منیجر)، اقبال احمد عامر (مقامی کوچ) اور شان اللہ (اینالسٹ) بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...