2019، ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم کا میاب ترین بلے باز، عامر کامیاب باؤلر رہے

2019، ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم کا میاب ترین بلے باز، عامر کامیاب باؤلر رہے

  



لاہور (آئی این پی)سال 2019میں ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم کامیاب ترین بلے باز رہے۔انہوں نے10میچوں کی 10 اننگز میں 41.55 کی اوسط سی374رنزبنائے جن میں 4نصف سنچریاں بھی شامل ہیں،ا ن کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 90ہے۔دوسرے نمبر پر افتخاراحمدنے 5 میچوں کی 5 اننگزمیں 75کی اوسط سی150رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور62ناٹ آؤٹ ہے۔ تیسرے نمبرپرعمادوسیم نی 10 میچوں کی10اننگزمیں 13.44کی اوسط سی 121 رنز بنائے اوران کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47 ہے۔چوتھے نمبرپرحارث سہیل نے5میچوں کی 5 اننگز میں 24کی اوسط سی120رنزبنائے جن میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔پانچویں نمبرپرحسین طلعت نے3میچوں کی 3اننگزمیں 32.66کی اوسط سی 98 رنز بنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔ سال 2019کے دوران محمد عامرپاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بولر رہے۔ انہوں نے7میچوں میں 23.4 اووروں میں 185رنزدے کر26.42کی اوسط سے7وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپر عمادوسیم نے 10 میچوں میں 33اووروں میں 190 رنز دے کر27.14کی اوسط سے7وکٹیں،تیسرے نمبر پرشاداب خان نے 9 میچوں میں 26 اووروں میں 227 رنز دے کر 56.75 کی اوسط سے4وکٹیں،چوتھے نمبر پر شاہین شاہ آفریدی نے3میچوں میں 12اووروں میں 85 رنز دے کر 28.33کی اوسط سے 3 وکٹیں لیں جبکہ پانچویں نمبر پر محمدحسنین نی4میچوں میں 16اووروں میں 137 رنزدے کر45.66کی اوسط سے3وکٹیں لیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی