سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ...

  



اسلام آباد (این این آئی)سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کے دور ان ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان میں شیراز، جواد علی، عاقب، محمد احسان، حفیظ اور وحید گل شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 04 پسٹلز معہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے،ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن، کھنہ اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں،ملزمان کو تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے۔کارروائی ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیرنگرانی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان اور پولیس ٹیم نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

گروہ گرفتار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر