خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کے 2 مزید نئے کیسز سامنے آ گئے

خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کے 2 مزید نئے کیسز سامنے آ گئے

  



پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کے 2 مزید نئے کیسز سامنے آ گئے۔ خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کی تعداد 81 ملک بھر میں 115 ہو گئی۔ پولیو سنٹر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں 15 ماہ کے بچے اور بنوں میں 17 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان دونوں علاقوں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی ہے اور ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔

پولیو وائرس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر