ما نسہرہ، غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ تین گیٹ وے ایکسچینج اور آلات بر آمد

ما نسہرہ، غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ تین گیٹ وے ایکسچینج اور آلات بر آمد

  



اسلام آباد (این این آئی)گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ما نسہرہ میں کامیاب چھاپہ مارا۔یہ چھاپہ محلہ ہارون آباد،کالج دوراہا ما نسہرہ میں مارا گیا جس میں 3 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج،4موبائل ہینڈسیٹ، 3 لیپ ٹاپ، 2 موڈیم اورایک براڈبینڈ ڈیوائس قبضے میں لے لی گئیں۔ چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

چھاپہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...