اقلیتو ں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سیمی بخاری

اقلیتو ں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سیمی بخاری

  



لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسکو ہرصورت پورا کیا جائیگا وہ لاہور کے حلقہ این اے131 میں پرویز بھٹی کی جانب سے کر سمس کی تقر یب سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پر ناصر جٹ 'سکندر شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پہلے دن سے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کی بات کر رہی ہے اور کر تارپور راہداری کا تاریخی منصوبہ بھی اقلیتوں سے محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بسنے والی تما م اقلیتیں بھی ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مضبوطی کی بات کرتیں ہیں۔

مگر بھارت میں آج اقلیتوں کے ساتھ نر یندر مودی کی حکومت شر مناک سلوک کر رہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...