دنیا و آخرت سنوارنے کیلئے قرآن و سنت پر عمل کیا جائے،علماء

دنیا و آخرت سنوارنے کیلئے قرآن و سنت پر عمل کیا جائے،علماء

  



لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماومبلغین نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطبات جمعۃ المبارک اور بیانات میں لوگوں پر زوردیاہے کہ وہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر اپنی دنیاوآخرت سنوارلیں۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے سیالکوٹ میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر نئی صف بندیاں ہونے جارہی ہیں ایسے میں امت مسلمہ کو اپنے تحفظات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے قادیان جانے والے قادیانیوں پر گہری نظررکھنے کی ضرورت ہے اورحکومت کی طرف سے قادیان جانے والے قادیانیوں کو سہولتیں فراہم کرنا،اکھنڈبھارت کا عقیدہ رکھنے والوں کو پرموٹ کرنے کے مترادف ہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ استعماری قوتوں کا اصل ہدف ہمارا نیو کلیئر پروگرام ہے۔

اوراس کام کے لیے قادیانیوں کومہرے کے طورپر استعمال بھی کیاجارہاہے۔مولانامحمد مغیرہ،قاری محمد یوسف احرار، مولاناتنویر الحسن احرار،مفتی عطاء الرحمن قریشی،مولانا محمدسرفراز معاویہ،مولانا وقاص حیدر،قاری محمد قاسم بلوچ،مولاناکریم اللہ،مولانا محمودالحسن،حافظ محمد طیب چنیوٹی، قاضی ذیشان آفتاب، قاری محمداصغر عثمانی،حافظ محمد اسماعیل اور کئی دیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں عقیدہئ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4