ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا،ثوبیہ کمال

ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا،ثوبیہ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر معیشت سے متعلق مثبت خبریں آ رہی ہیں، عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیاں رنگ لا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی صورتحال پر اعتماد اسکی دلیل ہے گزشتہ پانچ ماہ میں پاکستان کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ملکی درآمدات میں ایک ماہ میں 213 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی سیکٹر میں بقایا جات کے خاتمے کی منصوبہ بندی کو بھی جامع قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے شاید معاشی حقائق سے نابلد ہیں۔
حکومت ملک میں بزنس کی آسانی، پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری، موثر سوشل سیکیورٹی نیٹ اور بہتر گورننس کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے جس کے دور رس نتائج جلد قوم تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔