فیروز پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلافآپریشن،4مسمار

  فیروز پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلافآپریشن،4مسمار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ اور انفورسمنٹ کے عملے نے فیروزپور روڈ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرکے چار عمارتیں مسمار کردیں۔

کاہنہ سٹا پ کے قریب غیر قانونی تعمیر کئے جانے والے کمرشل ہال کی شٹرنگ‘غیر قانونی کمرشل سٹرکچر‘پلرز‘دیواریں‘ بنیادیں اورشٹرز مسمار کر دیئے۔اس کے علاوہ ایک غیر قانونی مارکی سائٹ کا سٹرکچر بھی مسمار کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4