چین نے گرین کارڈ کی سہولت دیکر دیرینہ مطالبہ پورا کیا

  چین نے گرین کارڈ کی سہولت دیکر دیرینہ مطالبہ پورا کیا

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ چین نے گرین کارڈ کی سہولت مہیا کرکے ہمارا درینہ مطالبہ پورا کرکے بزنس کمیونٹی پر احسان کیا ہے،اس سے کاروباری سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہو گا،گرین کارڈ کا طریقہ بھی انتہائی آسان او ر سہل ہے۔

جس سے پاکستانیوں سمیت اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی فائدہ حاصل ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے،چین میں دنیا کے ہر ملک سے تعلق رکھنے والا سرمایہ کار اپنی خدمات پیش کر رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...