ائیر پورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 4پروازیں منسوخ،متعدد تاخیر کاشکار

ائیر پورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 4پروازیں منسوخ،متعدد تاخیر ...

  



لاہور (این این آئی) لاہور ائیر پورٹ پر دھند اور موسم خرابی کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 4پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں۔پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 860،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653،بلیو ائیر لائنز کی کراچی سے آنے والی پرواز 402،لاہورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313 منسوخ جبکہ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 315 دو گھنٹے،سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 735،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 650 ڈیڑھ گھنٹہ،اتحاد ائیر لائیز کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ایک گھنٹہ،ترکش ائیر لائنز کی استنبول جانے والی پرواز 715 تیس منٹ تاخیر،قطر ائیر لائنز کی دوھا جانے والی پرواز 629،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 651 ایک گھنٹہ،اتحاد ائیر لائیز کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 ایک گھنٹہ 20 منٹ،پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 748 تین گھٹنے اوراتحاد ائیر لائیز کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 تیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کاشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

پروازیں منسوخ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...