پرائمری ہیلتھ کیئر میں طب یونانی کا کردار کے موضوع پر سیمینار

پرائمری ہیلتھ کیئر میں طب یونانی کا کردار کے موضوع پر سیمینار

  



لاہور (پ ر) بزم قرشی پاکستان کے زیر اہتمام "پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں طب یونانی کا کردار "کے موضوع پر سیمینار آج الحمرا ہال نمبر3مال روڈپر سہ پہر03:00بجے ہوگا۔ پروگرام کی صدارت نیشنل کونسل فار طب کے صدر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سینٹر بیرسٹر ولید اقبال،صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال اور جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی ممتاز سکالر ہونگے۔ مقررین میں پروفیسر حکیم منصور العزیز سیکرٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس، پروفیسر ڈاکٹر عمران وحید اور مس شہلہ عنبرین ہونگے۔ پروگرام آرگنائزر میں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی چیئر مین بزم قرشی پاکستان، حکیم محمد اسماعیل، حکیم مفتی محمد یوسف، حکیم لیاقت سعید، حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، پروفیسر ڈاکٹرعمران چوہدری، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم محمدزاہد، حکیم ابو بکر، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد، حکیم فیصل صدیقی، حکیم عیسیٰ نذیری اور طبیبہ شاہ بانو شامل ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4