ستارہ حلال فاؤنڈیشن نے یو ایم ٹی میں قائد ویک منایا

  ستارہ حلال فاؤنڈیشن نے یو ایم ٹی میں قائد ویک منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن کے تحت یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں بانی پاکستان قائد اعظمؒ محمد علی جناح کے یو مِ پیدائش کے حوالے سے قائد ویک کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں جس میں قائد ملت محمد علی جناح کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال کر طلباء کو قائد کی پاکستان بنانے کیلئے تاریخی جدو جہد سے آگاہ کیا گیا۔ تقرب کا افتتاح بانی ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن ابراہیم حسن مراد نے، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈایریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، ڈائریکٹر پروگرامنگ ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن زاہد وڑائچ کے ہمراہ کیک کاٹ کر کیا۔ قائد ویک کے حوالے سے پورے ہفتے چلنے والی تقریبات میں ملی نغمے، بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے سٹیج ٹبلوزاور تقریری مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا بانی ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن ابراہیم حسن مراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت محمد علی جناح کو پاکستان کاتصورپیش کرنے اورپھراس خواب کوعملی جامہ پہنانے پر خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ پاکستان امن اور سلامتی کا ہمیشہ قائم رہنے والا گہوارا ہے جہاں پوری محب الوطن قوم خدمت،قربانی، اور ایثار کے جذبے سے سرشار ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ہو کر قائد اعظم کے نعرے ایمان -اتحاد-تنظیم کے نعرے پر یقین رکھتے ہوئے دل و جان سے ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ستارہ وحلال فا ؤ نڈیشن کے قیام کا مقصد قائداعظم محمدعلی جناح اورمفکرپاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریات کو کبھی نا فراموش کرتے ہوئے عملی جامہ پہنانا ہے۔ ابراہیم حسن نے طلبا ء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں میں قائد اعظم کی بتائی تعلیمات کے مطابق حب الوطنی کا جذبہ سر شار ہونا چاہیئے۔