قیمتی سرکاری زمین خورد برد کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

قیمتی سرکاری زمین خورد برد کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندے سے) فراڈ جعلسازی سے 13 کنال 10مرلے 26 کروڑ روپے کی قیمتی سرکاری زمین ہتھیانے والے کے گروہ کاسرغنہ گرفتار ملزم مقدمہ نمبر 08/2019میں مطلوب محمد عارف بٹ، کلرک / ریکارڈ کیپر ایس اینڈ آر برانچ، بورڈ آف ریونیو پنجاب، لاہور کوریڈنگ ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن امتیاز خان کھچی کی سپر ویژن میں گرفتار کر لیاملزم نے عبدالغفور ولد عبدالغنی کے ساتھ ساز باز کر تے ہوئے جعلسازی سے زمین خرد بردکی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کامیاب ریڈ پر اینٹی کرپشن ٹیم کی کارگردگی کو سراہا اور دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی عندیہ دیدیا۔