بھارت اندرونی اختلافات سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر چھیڑ چھاڑ کرتا ہے،عمر بٹ

بھارت اندرونی اختلافات سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر چھیڑ چھاڑ کرتا ...

  



لاہور (سٹی رپورٹر)صدر انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحد پر کوئی چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے لیکن ہماری پاک فوج دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،پاکستان افواج بھارت کے لئے ایک ایسا ڈراؤنا خواب ہے جو اسے ہر وقت آتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کا ہر جوان اور آفیسر جذبہ شہادت سے سرشار ہے،بھارت کے پاس تنخواہ دار فوجی ہیں جبکہ پاکستانی فوج کے پاس جذبہ ایمانی ہے جو اسے دنیا کی ساری افواج سے ممتا ز کرتی ہے،اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو پوری قوم بھی پاک افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4