جاوید شیخ فیملی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

جاوید شیخ فیملی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے
 جاوید شیخ فیملی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)جاوید شیخ فیملی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔انسٹاگرام پر اداکار شہروز سبزواری نے والد بہروز سبزواری، ماموں جاوید شیخ، سلیم شیخ، کزن شہزاد شیخ اور دیگر کے ساتھ گھر کے ڈرائنگ روم میں بنائی جانے والی ایک زبردست ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں شیخ اور بہروز فیملی کے مرد حضرات کی ہم آہنگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ویڈیو میں یہ نوجوان اداکار اپنے بڑوں کے ہمراہ بالی ووڈ کے گانے ’بالا‘ پر مزاحیہ رقص کرتے نظر آئے جبکہ شہروز سبزواری نیسب کو ’بالا بوائز‘کا نام بھی دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نوجوانوں کا ڈانس اپنی جگہ لیکن اپنے وقت میں لوہا منوانے والے جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کے ڈانس سے آپ نظریں نہیں ہٹا سکتے۔

ویڈیو میں سب سے زیادہ توجہ بہروز سبزواری نے حاصل کی جو شاید رقص کرتے اپنے ارد گرد سے بے خبر ہی۔یاد رہے کہ جاوید شیخ کے علاوہ ان کے بھائی سلیم شیخ کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہے توان کی بہن سفینہ کے خاوند معروف اداکار بہروز سبزواری ہیں جن کے بیٹے شہروز سبزواری نے بھی اداکاری کو ہی منتخب کیا۔

مزید :

کلچر -