سفیرہ خاں کے نام سے شوبز میں انٹری دی تھی،مناہل خان

      سفیرہ خاں کے نام سے شوبز میں انٹری دی تھی،مناہل خان
      سفیرہ خاں کے نام سے شوبز میں انٹری دی تھی،مناہل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) سٹیج کی معروف اداکارہ مناہل خان نے ایک ملاقات کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے سٹیج اور شوبزمیں سفیرہ خاں کے نام سے انٹری کی تھی اور ایک عرصہ تک اسی نام سے کام کیااور ناز تھیٹر کے ساتھ ساتھ دیگر تھیٹرز میں بھی اسی نام سے پہچان بنائی۔اس دوران وہ کچھ عرصہ شوبز سے دور رہیں اسی دوران کسی اور نئی لڑکی نے ان کا نام رکھ کر شوبزمیں کام شروع کردیا۔ایک سوال کے دوران مناہل خان نے بتایاکہ جب انہوں نے دوبارہ شوبز میں واپسی کی تو انہیں پتہ چلا کہ کوئی اور سفیرہ خان نام کی اداکارہ بھی آگئی ہے۔
جس نے واداکاری کی طرف توجہ دینے کی بجائے غیر نصابی سرگرمیاں شروع کررکھی ہیں جس سے مجھے کوفت کا سامنا کرنا پڑاڈرامہ پروڈیوسرز اور دوستوں نے کہاکہ ایک نام سے دواداکارائیں کامیاب نہیں ہو سکتیں جس پر میں نے اپنا نام سفیرہ خان کی بجائے مناہل خان رکھ لیا اور اب اس نام سے مقبولیت حاصل کرچکی ہوں۔مناہل خان نے مذید کہاکہ میری ایسی نام نہاد اداکاراؤں سے گذارش ہے کہ وہ کسی معروف اداکارہ کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اپنا نام اس کے نام پر نہ رکھیں کیونکہ حرکتیں ان کی خراب ہوتی ہیں اور شرمندگی کا سامنا اصل نام والی اداکارہ کو کرنا پڑتا ہے اس لیئے اگر نام ویسا رکھنے کا شوق ہے تو کام اور اداکاری بھی اسی اداکارہ کی طرح کریں تاکہ ان کے فن کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہو۔

مزید :

کلچر -