سوشل میڈیاکے دوست دکھ کے وقت کہیں دکھائی نہیں دیتے

سوشل میڈیاکے دوست دکھ کے وقت کہیں دکھائی نہیں دیتے

  



لاہور (فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تو ہم لوگ ہر وقت نظر آتے ہیں مگر کوئی فنکار دنیا سے چلا جائے تو اس کے جنازہ میں شرکت کرنے کی کم ہی لوگوں کو توفیق ہوتی ہے۔ہر کوئی سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کرکے فرض پورا کردیتا ہے لیکن سب لوگوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ جنازہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ چار کندھوں پر اٹھایا جاتا ہے۔تھیٹرسے وابستہ لوگوں میں دن بدن بے حسی بڑھتی جا رہی ہے،فنکاروں کے پاس ایک دوسرے کی طرف اظہارافسوس کے لئے جانے کا وقت بھی نہیں،چند دنوں تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ آفرین پری کی بھابھی اوراداکار اشرف راہی کا انتقال ہوا ان دونوں کے جنازہ پر پر شوبزکے چند لوگوں کے علاوہ کسی نے شرکت نہیں کی۔افسوس تو اس بات کا ہے کہ وہ اداکار بھی نہیں آئے جو ان کے ساتھ مسلسل کام کررہے تھے اس بے حسی پر شوبز حلقوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ یہ بے حسی کی انتہاہے ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں تو دوڑ کر شریک ہوتے ہیں مگر جونہی کسی اداکار کی وفات ہوتی ہے تو ہم چپ کرکے بیٹھ جاتے ہیں اور اس کے جنازے سے لر کر تدفین اور رسم قل کسی بھی موقع پر شریک نہیں ہوتے اور یہاں تک کے وفات کا سن کر سرسری افسوس کرتے ہیں اور پھر اپنے روزگار میں جت جاتے ہیں۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،محمد قوی خان،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،سفیان احمد، نوسنٹ اشفاق دیگر کا کہنا ہے کہہمیں خوشیوں کے ساتھ ساتھ دکھ کے موقع پر بھی آگے بڑھ کر شریک ہونا چاہیے تاکہ کل کو ہم بھی مریں تو ہمارے لئے دعا اور افسوس کرنے والابھی کوئی ہو۔

،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری،عروج،عینی رباب،حمیرا،روبی انعم،اظہر بٹ،محرمہ علی،موسیٰ خان اور

مزید : کلچر