”چمکیلی“وکلاء کو اپنا موقف سمجھانے میں کامیاب،چوہدری منورمسعود ہیرا

”چمکیلی“وکلاء کو اپنا موقف سمجھانے میں کامیاب،چوہدری منورمسعود ہیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) ”چمکیلی“ پہلی پیشی میں وکلاء کو اپنا موقف سمجھانے میں کامیاب ہوئی ہے،3 جنوری کو اپنے اوپر لگایاجانیوالاالزام بھی دھوڈالے گی اور سرخروہوگی۔ان خیالات کااظہار سول کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ابرارالحق پر ان کے گانے”چمکیلی“پر دائرکیئے جانیوالے مقدمے پر ابرارالحق کی طرف سے مقرر کیئے جانیوالے وکیل چوہدری منور مسعود ہیراجی ایڈووکیٹ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پہلی پیشی میں معزز جج نے مدعی وکلاء سے سوال کیا ہے کہ انہوں نے پیمرا کو کس طرح اس کے خلاف پارٹی بنایا جس کا وہ جواب نہ دے سکے اورمعزز عدالت نے انہیں 3 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے چوہدری منور مسعود ہیرا نے کہاکہ انشاء اللہ 3 جنوری کو ہم ”چمکیلی“ پر لگایا جانیوالا الزام ختم کروالیں گے اور اپنے دلائل اور ثبوتوں سے مدعی وکلاء کو اپنا موقف سمجھانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے گلوکار ابرارالحق نے کہاکہ انہوں نے ”چمکیلی“ گانا صرف مزاح کے طور پر ریکارڈ کروایاہے جو فن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے اس گانے میں ایسا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا گیا جس سے مردوں کی تضحیک ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہم 3 جنوری کو عدالت سے سرخروہوں گے اور ہم پر لگایا گیا یہ الزام بھی ختم ہوجائیگا۔ابرارالحق نے مذید کہاکہ میں نے اسی لیئے چوہدری منور مسعودہیرا ایڈووکیٹ کواپنا وکیل مقرر کیا ہے جو کہ پاکستان کے ایک بہت اچھے شاعر ہیں اور وہ ”چمکیلی“ گانے کی شاعری کو بہتر انداز سے سمجھا سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -