کیرئیر کی ابتداء میں بہروز سبواری کو رویہ اچھا نہیں تھا‘سونیا حسین

کیرئیر کی ابتداء میں بہروز سبواری کو رویہ اچھا نہیں تھا‘سونیا حسین
 کیرئیر کی ابتداء میں بہروز سبواری کو رویہ اچھا نہیں تھا‘سونیا حسین

  



لاہور(فلم رپورٹر) سونیا حسین نے حال ہی میں عفت عمر کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیر یئر کے حوالے سے کئی انکشاف کئے۔ سونیا حسین نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں جب وہ اپنا نام بنانے کی کوشش کرہی تھیں اس وقت اداکار بہروز سبزواری کا رویہ ان کے ساتھ بالکل اچھا نہیں تھا اورسیٹ پر انہوں نے سونیا کو بری طرح جھڑک دیا تھا جس پر وہ رونے لگی تھیں، یہاں تک کہ انہوں نے اداکاری ترک کرنے کا ارادہ بھی کردیا تھا۔سونیا حسین نے اپنے کیریئر کا ایک ناخوشگوار واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ نئی نئی انڈسٹری میں آئی تھیں تو ایک مشہور برانڈ کے لئے انہیں بطور ماڈل کاسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں رات کے ایک بجے اس ایجنسی کے مالک نے انہیں میسیج کیا کہ شوٹ کے حوالے سے کچھ باتیں کرنی ہیں لہٰذا مجھ سے ملنے آجاؤ ڈرائیو پرچلتے ہیں لیکن میں نے انکار کردیا جس پر مجھے شوٹ سے نکال دیا گیا۔

جس پر سونیا نے کہا ڈرائیوپر کیسے میٹنگ ہوگی جس کے جواب میں اس شخص نے میسیج کیا کہ آپ ایسے نہ بنیں آپ کا تعلق انڈسٹری سے ہے جس پرسونیا نے کہا کہ انہوں نے اس شخص کو کوئی جواب نہیں دیا۔ دوسرے دن کمرشل کی شوٹ تھی لیکن انہیں معلوم ہوا کہ رات ہی رات ہی میں انہیں اس پراجیکٹ سے نکال دیا گیا ہے۔سونیا حسین نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں پہلے عائزہ خان کے کردار کے لئے انہیں پیشکش کی گئی تھی لیکن انہیں اس کردار کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے اس لئے انہوں نے انکار کردیا۔ سونیا نے عائزہ خان کے کردار کے حوالے سے بتایا کہ اس کردارکے ذریعے خواتین کو منفی اندازمیں پیش کیا گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں پہلے ہی عورتوں کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے اور میں خواتین کو برا نہیں دیکھ سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ مہوش کے کردار کو کرنے سے منع کردیا۔سونیا حسین نے بتایاکہ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں کبھی اس بات پرافسوس نہیں ہوا کہ انہوں نے ڈراما ٹھکرادیا کیونکہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کرفیصلہ لیا تھا۔ تاہم سونیا نے عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ نے اس کردار کو بہت خوبی سے نبھایا ہے۔

مزید : کلچر


loading...