سید سلیم گیلانی نے نعت گوئی کو غزل میں سمیٹ کر نیا رنگ پیدا کیا

  سید سلیم گیلانی نے نعت گوئی کو غزل میں سمیٹ کر نیا رنگ پیدا کیا
  •    سید سلیم گیلانی نے نعت گوئی کو غزل میں سمیٹ کر نیا رنگ پیدا کیا
  •    سید سلیم گیلانی نے نعت گوئی کو غزل میں سمیٹ کر نیا رنگ پیدا کیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور نے اپنے ایف ایم اور میڈیم ویو چینل پر معروف براڈکاسڑ،شاعر اور سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سید سلیم گیلانی کے یوم وفات پر خصوصی رپورٹ نشر کی جس کے راوی،رائٹر اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔رپورٹ میں شاعر اور اردو ادب کے استاد ناصر بشیر اور اردو ادب کا ایک دور سمیٹے ناصرزیدی کے تاثرات شامل تھے جنہوں نے سلیم گیلانی کے فن اور شخصیت پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سید سلیم گیلانی نے نعت گوئی کو غزل کے پیرائے میں سمیٹ کر ایک نیا رنگ پیدا کیاان کی نعتیہ شاعری پر مبنی کتاب سیدناؐکو صدارتی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے اور ریڈیو سروس کے دوران سنٹرل پروڈکشن یونٹ کا قیام،ایک گھنٹے کی نئی طرز کی نشریات اور ریڈیو پاکستان لاہور میں تعمیر کیا گیا یاد باغ ان کی خصوصی کاوشوں کا مظہر ہے۔ خصوصی رپورٹ میں سید سلم گیلانی کی آواز اور ان کے کلام کی خوبصورت مکسنگ نے اس کے صوتی آہنگ کو مزید خوبصورت بنایا۔

مزید : کلچر