فلم”تیرے باجرے دی راکھی“پرستاروں کو پسند آئے گی،سید نور

فلم”تیرے باجرے دی راکھی“پرستاروں کو پسند آئے گی،سید نور
 فلم”تیرے باجرے دی راکھی“پرستاروں کو پسند آئے گی،سید نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف رائٹر ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ فلم”تیرے باجرے دی راکھی“ پرستاروں کو پسند آئے گی۔سید نور نے نئی ٹیکنالوجی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے لازم و ملزوم قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی فلم پروڈکشن کے معیار پر لایا جا سکتا ہے، مقامی فلم انڈسٹری کی زوال کی وجہ پرانی ٹیکنالوجی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم اندسٹری میں کام کرنے والوں کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنی چاہیے،اور امید ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔

مزید :

کلچر -