گھارو،گاڑیوں میں تصادم، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،2زخمی

گھارو،گاڑیوں میں تصادم، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ (این این آئی)گھارو کے نزدیک کاروں میں تصادم،2خواتین سمیت3 افراد جاں بحق،2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نئی تعمیر ہونے والی روڈ نے سینکڑوں جانیں لے لیں۔ ٹھٹھہ کراچی نیشنل ہائی وے ڈبل روڈ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی تھی اور یہ عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی تھی مگر اس روڈ کی تعمیر کے بعد پہلی ہی بارش نے اس کے تعمیراتی کام کی پول کھول کر رکھ دی۔ روڈ پر تعمیر تین پل ٹوٹ گئے اور سو کلو میٹر ڈبل روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے جس کے بعد اس روڈ پر آنے جانے والے حادثات کا شکار ہوتے رہے۔ جہاں سے روڈ ٹوٹی ہے وہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ کا نشان نہیں لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔جمعہ کو بھی تیں قیمتی جانیں اسی وجہ سے ضائع ہوگئیں تازہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں راحیل شاہ،نور صبا شاہ اور انیتا شاہ شامل ہیں۔
ناقص تعمیر سڑک