پاکستان جنوبی ایشیاکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے‘سرفراز وڑائچ

پاکستان جنوبی ایشیاکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے‘سرفراز وڑائچ

  



لاہور(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائچ نے لاہور چیمبر میں خطاب کے دوران اس تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ انفراسٹرکچر سے متعلقہ ٹیکسز وفاقی سطح پر ہونے چاہئیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی حوالے سے ایک انتہائی اہم مقام پر واقع ہونے کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں ترقی و خوشحالی لانے میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس لینڈ لاک ممالک کے حوالے سے حکومتی نظریہ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ البتہ انتظامات کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور کسی بھی طرح سے ہماری مقامی صنعت کی نشوونما میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

سرفراز وڑائچ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...