اقرا عزیز اور یاسر حسین کی رسم حنا میں شوبز انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کی شرکت

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی رسم حنا میں شوبز انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کی شرکت

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی رسم حنا میں شوبز انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جہاں بہت سے نامور فنکار بھی موجود تھے جن میں زارا نور عباس، اسد صدیقی، ایمن خان، مینال خان، منیب بٹ، کْبریٰ خان، مومل شیخ، شہزاد شیخ، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر، ہانیہ عامرشامل ہیں۔رسم حنا کے موقع پر خوب ہلہ گلہ کیا گیا جس میں دلہا دلہن نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے دل کھول کر ڈانس کیا جن کی یہ تمام وڈیو بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی آج28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گی۔

مزید : کلچر