کاسموپولیٹن کلب میں پاکستان فیشن سیزن2 کا انعقاد آج ہوگا

کاسموپولیٹن کلب میں پاکستان فیشن سیزن2 کا انعقاد آج ہوگا
 کاسموپولیٹن کلب میں پاکستان فیشن سیزن2 کا انعقاد آج ہوگا

  



لاہور (فلم رپورٹر) سپرسٹار پروڈکشن آج کاسمو پولیٹن کلب میں پاکستان فیشن سیزن2 کا انعقاد کرے گی۔اس فیشن شوکی آرگنائزر عظمیٰ چوہدری اور فرحان خان ہیں اس شومیں پاکستان کا نامور بینڈ2Genius بینڈاپنی دھماکے دار پرفارمنس دے گا جس کے لیڈ گلوکار شاہد سونو اور علی ہاشمی ہیں ان کے ساتھ ساتھ گلوکارہ میگھا، عمران نیازی،ماہی بٹ،ارشد پرنس،عبداللہ خان بھی گلوکاری کا مظاہرہ کریں گے جبکہ سجاد اور بینش اپنی خصوصی ڈانس پرفارمنس بھی دینگے۔اس شومیں نامور برانڈز معروف ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر جلوہ گرہوں گے پاکستان فیشن سیزن 2 میں شوبز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے معروف شخصیات خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔ایک ملاقات کے دوران عظمیٰ چوہدری اور فرحان خان نے بتایاکہ اس سے قبل سیزن 1 کو بیحد پذیرائی ملی تھی جسے دیکھتے ہوئے ہم نے اس کا سیزن 2 آج منعقد کرنے جارہے ہیں انہوں نے بتایاکہ اس فیشن شومیں نامور شخصیات کی شمولیت کے ساتھ ساتھ معروف ماڈلز بڑے برانڈز کے ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہوں گی۔عظمیٰ چوہدری اور فرحان خان نے بتایاکہ اس سیزن 2 میں وہ اپنا ذاتی برانڈزAA کے نام سے بھی لاؤنچ کررہے ہیں جو فیشن انڈسٹری برانڈز میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔اس شوکی ہوسٹنگ مہوش چوہدری کریں گی۔

مزید : کلچر


loading...