ڈائریکٹر امین اقبال نے اپنی فلم ”رہبرا“کی شوٹنگ دوبارہ شروع

ڈائریکٹر امین اقبال نے اپنی فلم ”رہبرا“کی شوٹنگ دوبارہ شروع
 ڈائریکٹر امین اقبال نے اپنی فلم ”رہبرا“کی شوٹنگ دوبارہ شروع

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر امین اقبال نے اپنی فلم ”رہبرا“کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی ہے جس میں ان دنوں احسن خان اور عائشہ عمر کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔امین اقبال کے کیرئر کی یہ پہلی فلم ہے جس کی ستر فیصد شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے۔شوٹنگ کا آغاز لاہور سے کیا گیا جس کے بعد اب قصور میں کام جاری ہے جہاں احسن خان اور عائشہ عمر پر اہم مناظر پکچرائز کئے گئے۔اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ جس طرح امین اقبال نے ٹی وی پر کامیابی حاصل کی بالکل اسی طرح وہ سلور سکرین پر بھی ضرور کامیاب ہوں گے کیونکہ وہ نہایت محنتی ڈائریکٹر ہیں۔احسن خان کا مزید کہنا ہے کہ’رہبرا‘ کی کہانی بہت اچھی ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔جس کی پرموشن بھی بھرپور انداز میں کی جائے گی۔

مزید : کلچر