باغات اور پارکوں میں معیاری سہولیات اولین ترجیح ہے،مظفر خان

باغات اور پارکوں میں معیاری سہولیات اولین ترجیح ہے،مظفر خان

  



لاہور( سٹی رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر پی ایچ اے لاہور مدثر اعجاز،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون 4محمد تحسین،ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ اخلاق کے ہمراہ ناصر باغ کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے باغ میں تعمیراتی کام کے حوالے سے انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناصر باغ  میں چوپال (پارک بیٹھک) کی تزئین و آرائش کے کام کو جلد شروع کیا جائے۔ ناصر باغ میں درختوں اور پودوں کی افزائش کیلئے وافر پانی کی فراہمی کیلئے خراب موٹروں کی مرمت کا کام مکمل کیا جائے۔ باغ کے چوراہوں کی خوبصورتی میں مزید اضافے کیلئے شجرکاری کی جائے۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے مزید کہا کہ شہریان لاہور کے کیلئے باغوں اور پارکوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مظفر خان

مزید : میٹروپولیٹن 1