تجاوزات مافیا اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 25گرفتار، 23کنال زمین واگزار

  تجاوزات مافیا اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 25گرفتار، 23کنال زمین واگزار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ ڈی سی لاہوردانش افضال نے کہا کہ337 مقامات کو چیک کیا گیا،73 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور78 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 25 ایف آئی آر کا اندراج کرواکر25 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ11 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی موضع تھیتھڑ میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی اور23 کنال سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا۔زمین کی کل مالیت 120 ملین ہے۔آپریشن ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کیا گیا۔دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی، اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سبزی منڈی، اسسٹنٹ ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 90 سے 95 روپے فی کلوگرام ہے۔افسران نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیااورکوالٹی اور مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے منڈیوں میں سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، شکایات رجسٹر کا جائزہ لیا۔افسران نے کسان پلیٹ فارم کو بھی چیک کیا، کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا گیا۔منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا۔انہوں نے منڈیوں میں قائم تجاوزات کو فوری ہٹانے کی ہدایت بھی کی۔افسران نے منڈیوں کے دورے ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...