آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،ذکر اللہ مجاہد

    آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،ذکر اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ایما پر عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے پر سیاست کرنے والے حکمران خود اپنے بیانات کے برعکس آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہو کر عوام کی گردن پر مہنگائی کی کند چھری چلا رہے ہیں جس سے مہنگائی اور غربت میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کاروبار ٹھپ، صنعتوں کا پہیہ جام انسانی بنیادی ضروریات عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تبدیلی کے ہاتھوں پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی دوسری قسط نے عوام کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے جبکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے جائزہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجٹ میں تبدیلی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی یقین دہانی تشویشناک امر ہے۔
مجاہد اللہ