نزلہ زکام،کھانسی میں بنفشہ،تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی مفید ہے،حکماء

  نزلہ زکام،کھانسی میں بنفشہ،تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی مفید ہے،حکماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) ماہرین صحت کے مطابق فضائی آلودگی نزلہ،زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے بنفشہ، برگ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی مفید ہے۔ ان خیالات کا اظہارحکیم محمداحمد سلیمی،حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض،حکیم احمد حسن نوری،حکیم عمر فاروق گوندل، حکیم محمداسماعیل، حکیم محمد ابوبکر، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد احمد، حکیم سید اعجاز الحق گیلانی، حکیم عطا ء الرحمان صدیقی، حکیم فیصل طاہر صدیقی اور حکیم حامد محمودنے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ طبی مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا - حکیم محمد احمد سلیمی نے اپنی گفتگو میں کہا موسم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔ لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ(زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے۔ اس سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما میں جلدی امراض، کھانسی،جوڑوں کا درد اور دیگر بلغمی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے - حکیم محمدا فضل میو نے کہا کہموسم کے سرد ہونے کے جِلد پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سردی میں اضافے سے جِلد میں خشکی بڑھنے لگتی ہے۔ ہیٹر اور آگ سے کمرے گرم تو ہوجاتے ہیں لیکن ان میں خشکی بھی بڑھ جاتی ہے۔ جس سے جِلد اور بھی خشک رہنے لگتی ہے۔اس لیے ایسے کمروں میں کھلے برتن میں پانی بھر کر رکھ دینا چاہیے اس طرح ہوا میں خشکی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔
حکماء