حکومت معیشت کی بہتری کے لئے شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لائے

حکومت معیشت کی بہتری کے لئے شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لائے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)صدر الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ ملک سلیم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔ اگر چہ درآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے لیکن برآمدات میں اضافہ اس تناسب سے نہ ہونے کی وجہ سے امپورٹ ڈیوٹیز کی مد میں ہونے والی کمی سے محصولات کا ہدف تقریبا نا ممکن ہو گیا ہے۔ جسکا واضح ثبوت رواں مالی سال کے ابتدائی چار م ماہ کے دوران محاصل 1.44کھرب کے طے شدہ حدف کے مقابلے میں صرف 1.28 کھرب وصول کئے جا سکے ہیں۔ملک سلیم نے حکومت سے گذارش کی کہ فی الفور شرح سود کو سنگل ڈجٹ تک لایا جائے۔

ملک سلیم

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...