ڈپٹی کمشنر کا دورہ منشی ہسپتال،ملازمین کی حاضری چیک کی

      ڈپٹی کمشنر کا دورہ منشی ہسپتال،ملازمین کی حاضری چیک کی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہوردانش افضال پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔ایم ایس منشی ہسپتال بھی ان کے ہمراہ تھے، ایم ایس میاں منشی ہسپتال نے ڈائیلاسیز سنٹر اور ویسٹ ڈسپوزل کے متعلق اے سی سٹی تبریز مری کو بریفنگ دی۔اے سی سٹی نے ہسپتال میں ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، ادویات کے سٹاک، ڈسپنسری، لیبر روم، وارڈز کا جائزہ لیااورہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ہسپتال میں ڈاکٹر اور ملازمین ڈیوٹی پر موجود، ادویات کی کافی مقدار پائی گئی۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔اے سی سٹی نے مریضوں نے صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...