واسا کے تمام ڈائر یکٹوریٹس میں پبلک انفارمیشن آفسیر تعینات کرنے کا فیصلہ 

    واسا کے تمام ڈائر یکٹوریٹس میں پبلک انفارمیشن آفسیر تعینات کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(جنرل رپورٹر)  شفافیت کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے حکومت پنجاب نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت واسا کو احکامات جاری کیے کہ سرکاری دستاویزات تک عوام کی رسائی کوآسان بنایا جائے۔پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے واسا نے ہر ڈائریکٹوریٹ میں ایک پبلک انفارمیشن آفیسر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔یہ آفیسر عوام کو ضروری معلومات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا بنیادی مقصد سرکاری دستاویزات تک عوام کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت حکومت عوام کو مزید جواب دہ ہوگی اور یہ حکومت کا شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے اور عوام کی فلاح کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزنے کہا کہ پبلک انفارمیشن آفیسر کی تعیناتی سے لوگوں کو معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ اس ایکٹ کے تحت عوام آزادانہ طور پر سرکاری دستاویزات تک رسائی حاصل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پبلک انفارمیشن آفیسر 14دن کے اندر درخواست گزار کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر فوری عمل درآمد کرانے کیلئے مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد آصف فیاض نے آفس آرڈر جاری کیا ہے کہ تمام ڈائریکٹر ز  اور آفیسر انچارج تین دن کے اندر اپنے ڈائریکٹوریٹ میں ایک پبلک انفارمیشن آفیسر نامزد کرکے مجازاتھارٹی کو اطلاع دیں اور اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو  وہ ڈائریکٹر یا آفیسر انچارج ہی پبلک انفارمیشن آفیسر تصور کیا جائے گا۔
تعیناتی فیصلہ