ایل پی جی کی غیر قانونی دکان سیل

  ایل پی جی کی غیر قانونی دکان سیل

  



 لاہور(جنرل  رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی معلوف نے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کے لئے 14 میکلورڈ روڈ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار  نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کو سیل کر دیااورایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا۔

دکان سیل

مزید : میٹروپولیٹن 1