پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے،غلام محی الدین

  پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے،غلام محی الدین

  



لاہور (پ ر) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اورترقی کیلئے مساوی حقوق حاصل ہے،تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کیلئے ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ تعلیم،کھیل اوردیگر شعبہ ہائے زندگی میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اوروطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔وہ گز شتہ روز این اے 124 میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری نے قابل تحسین کردارادا کیا ہے، حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے مینارٹی امپاورمنٹ پیکیج متعارف کرایا ہے اور اقلیتی کوٹہ پرطلباء کو سکالر شپ کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں۔ 

غلام محی الدین

مزید : میٹروپولیٹن 1