مشکل وقت ختم ہورہا ہے بہت جلد خوشحالی آئے گی

مشکل وقت ختم ہورہا ہے بہت جلد خوشحالی آئے گی

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عامر احسان بٹ نے کہا ہے کہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے اوربہت جلد آسودگی اور خوشحالی بھی آئے گی،عمران خان ملک کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنی حکومت کو عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے حقیقت پسندی کی بجائے مصنوعی فیصلوں سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔اور اس کا خمیازہ ہر طبقے کو بھگتنا پڑ ا۔ موجودہ حکومت نیک نیتی سے کام کر رہی ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب معیشت اپنے پاں پرکھڑی ہو گی اور ملک میں خوشحالی اور آسودگی کا دور آئے گا۔

عامر احسان بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...