ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر مارکی سیل

  ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر مارکی سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے رات گئے ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر کاروائی کی۔اے سی شالیمار مہدی معلوف نے تحصیل شالیمار میں نگینہ مارکی کی چیکنگ کی۔دوران چیکنگ ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی۔نگینہ مارکی کو سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔
ون ڈش