ضلعی انتظامیہ کامویشیوں اور آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن

ضلعی انتظامیہ کامویشیوں اور آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کی ٹیموں آپریشن کے دوران تحصیل رائیونڈ میں مجموعی طور پر 25 آوارہ کتوں کو مار دیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے آپریشن کی نگرانی کی۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ لاہور کی مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔شادباغ اور عثمان آباد مغلپورہ کے علاقے میں کاروائیاں کی گئیں۔مجموعی طور پر 49 مویشیوں کو قبضے میں لیا گیا۔34 بھینسوں اور 15 گائیں قبضے میں لے لی گئیں۔ایم سی ایل نے کارروائی میں حصہ لیا۔02 حویلیوں کو سیل کر دیا گیا۔کارورائی اے سی شالیمار مہدی معلوف نے کی۔

آپریشن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...