قائدین کے گھروں پر چھاپے حکمرانوں کو مہنگے پڑیں گے،عظمیٰ بخاری

قائدین کے گھروں پر چھاپے حکمرانوں کو مہنگے پڑیں گے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے بنی گالہ کمپنی کو بہت مہنگے پڑیں گے۔نیب دو سال سے مسلم لیگ (ن) کا یکطرفہ احتساب کررہا ہے۔چیئر مین نیب نے ہیلی کاپٹر کیس،بی آر ٹی کھنڈرات اور مالم جبہ کیس میں عمران خان کو استثنیٰ دے دیا ہے۔نیب اور ایف آئی اے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن چکے ہیں۔چیئر مین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے غیر جانبدارنہیں رہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاغیر سیاسی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ایف آئی اے جج ارشد ملک کی ویڈیو کا فرانزک کرانے کی بجائے(ن)لیگ کے دفتر چھاپے مار رہی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد ایف آئی اے اور نیب کے غیر آئینی اور ماوراء قانون اقدام کا نوٹس لیں۔جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹاکر حکومت نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی ہے۔عمران نیازی اپنے مذموم مقاصد کیلئے اداروں کو بلیک میل کرنا بند کریں۔تمام ریاستی ادارے کٹھ پتلی حکومت کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں۔

عظمیٰ بخاری

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...