نریندرمودی کاغرور اور تکبر خاک میں ملے گا،اعجازچودھری

  نریندرمودی کاغرور اور تکبر خاک میں ملے گا،اعجازچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا غرور اور تکبر خاک میں ملے گا وہ اپنی سیاسی ناکامیوں کوچھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہراگل رہا ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی کی آئے روز خلاف ورزیاں معمول بن چکا ہے، بھارت کے اندر سے نریندر مودی کی حکومت کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، کشمیر عاصبانہ قبضے کو 145 دن گزر چکے ہیں، اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم اور بربریت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکاہے، ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں، کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گااورجلد انہیں بھارت سے آزادی نصیب ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ این اے 133 میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر کیا، جبکہ اس موقع پر عدنان چوہدری، فیاض بھٹی، عبدالکریم کلواڑ، آفتاب افگن سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے،اعجازاحمد چوہدری نے یوسی 224 میں سیوریج، واٹر سپلائی لائنوں اور سٹریٹ لائٹس کاافتتاح کیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنی الیکشن کمپئین میں پتہ چلا کہ یہ علاقہ بے حد پسماندہ ہے، یہاں بجلی، پینے کا صاف پانی، سیوریج، گیس اور سٹریٹ لائٹس کے مسائل کا گڑھ ہے، ریجیکٹ لیگ گذشتہ 35 سال سے حکمرانی کی، لیکن اس کے نمائندوں کو چالیس سالو ں سے سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی کام نہیں کروا سکے،ہم پی پی 166 کی یوسی 224 سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کررہے ہیں اور حلقہ کے عوام کے تمام مسائل حل کروائیں گے، انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم عمران خان کو حکومت ملی تو ملک بے حد مسائل اور بحرانوں کا شکار تھا، لیکن ڈیڑھ سال میں ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے،تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی، 2020 ء میں تبدیلی اور خوشحالی نظر آئے گی۔
اعجاز چودھری