لیسکو کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی تربیتی ورکشاپ

  لیسکو کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی تربیتی ورکشاپ

  



لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 35افسران کے لئے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔اس ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سے نعمان بن عارف نے افسران کو لیکچر دئیے۔اس موقع پر جی ایم پی آئی ایم محمد رضوان اورڈپٹی منیجر ٹریننگ لیسکو اختر حسین بھٹی بھی موجود تھے۔ مینجرز کی 7موثر ترین عادات کے عنوان سے منعقد کی گئی اس ورکشاپ میں لیسکو کے اسسٹنٹ منیجرز اور ڈپٹی منیجرز کو اپنے کام سے متعلق فیصلے کرنے اور کام کو مکمل کرنے کے لئے بہترین طریقہ کار اختیار کرنے سے متعلق لیکچر دئیے گئے۔ تقریب کے اختتام پرڈپٹی منیجر ٹریننگ اختر حسین بھٹی نے ٹریننگ کے شرکاء کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے۔لیسکو کی جانب سے فیصل اشرف، رب یار، محسن علی، محمد کامران مظہر، فیصل آفریدی، محمد عثمان، شجاعت علی، محمد جمال، شہزاد حنیف بھٹی، لیاقت حسین، محمود علی، شفقت محمود، آصف جاوید خالد، محبوب عالم، حافظ ضرار عمر، شکور احمد، عاطف ممتاز، شفقت علی ندیم، فراز احمد شیخ، حیدر سعید رانا، مشہود احمد، شاہد فاروق، اسامہ طارق، سمیع اللہ نوید، مصطفی ناز، کاشف ریحان علی کھوسہ، محمد اکرم، شفقت علی ندیم، راحیل کامران، محمد آصف خان، شعیب نواز، آفتاب روبرٹ، محمد فہد خان، اویس علی میمن اور نعیم احسن نے شرکت کی۔

ورکشاپ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...